پاک بھارت میچ میں ٹاس کو ہی متنازعہ قرار دیدیا گیا

کراچی (پی این آئی) سابق لیجنڈ کرکٹر عاقب جاوید نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران ہونے والی ٹاس کو ہی متنازعہ قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی “کے پروگرام میں بطور مہمان عاقب جاوید نے کہا کہ جب بھارتی کپتان کو ٹاس کیلئے سکہ دیا گیا تو انہوں نے سکہ انتہائی دور پھینک دیا ، دونوں کپتان وہیں کھڑے رہے۔

 

 

 

ایک صاحب سکے کے پاس گئے اور وہاں سے بھارتی کپتان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ٹاس جیت گئے ہیں ۔عاقب جاوید نے کہا کہ کپتان میدان میں جاتے ہی کیوں ہیں ؟، اسی لئے جاتے ہیں کہ ٹاس کا سکہ دیکھ سکیں ، جب ایک تیسرے صاحب نے ہی بتانا ہے کہ ٹاس کون جیتا تو پھر کپتانوں کا میدان میں جانے کا کیا فائدہ ؟۔ پروگرام میں شریک سابق وکٹ کیپر بلے باز اور کپتان معین خان نے کہا کہ ٹاس کا بہت اہم کردار ہوتا ہے ، اگر پاکستان ٹاس جیت کر بھارت کو بلے بازی کی دعوت دیتا تو میرے خیال میں بھارت 140 رنز بھی نہ کر پاتا ۔ پروگرام میں شریک عماد وسیم نے کہا کہ ٹاس کی بات کو آئندہ یاد رکھیں گے ، میرے خیال میں آج کے میچ میں ایک فاسٹ باؤلر کی کمی تھی۔

 

 

 

جب جب فاسٹ باؤلرز نے اوورز پھینکے تو کم ایوریج سے سکور پڑا ، مگر جہاں سپنر نے اوور کیا وہاں زیادہ سکور لگا ۔ پروگرام کے اینکر نے ایک موقع پر عاقب جاوید سے سوال پوچھا کہ جہاں نواز کو 20 سکور پڑے ، کیا خیال ہے اگر وہاں افتخار کو اوور دیتے تو کیا ہوتا، عاقب جاوید نے کہا کہ پانڈیا نے اس اوور میں نواز کو 20 سکور مارے ، افتخار ہوتا تو 30 مارتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close