ہم اپنی ٹیم وہاں نہیں بھیجیں گے، آپ مت کھیلو ہمارے ساتھ، ہربھجن سنگھ پاکستانی کرکٹر سے الجھ پڑے

نئی دہلی (پی این آئی) سابق بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ اپنی ٹیم کے پاکستان آنے سے متعلق بیان پر آن ائیر شو میں ٹی وی میزبان اور سابق فاسٹ بولر تنویر احمد سے الجھ پڑے۔ یاد رہے کہ دونوں ممالک کی ٹیمیں ٹی 20 ورلڈکپ کے تاریخی مقابلے میں میدان میں ہیں اور اس خبر کے فائل ہوتے وقت میچ جاری ہے ۔

 

 

 

نجی شو کے پروگرام کے دوران میزبان نے سابق بھارتی کرکٹر سے ایشیا کپ 2023 میں بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے متعلق بیان پر سوال کیا جس پر سابق بھارتی اسپنر آگ بگولہ ہو گئے۔ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ رمیز راجا نے ایک سال قبل بیان دیا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس پیسہ نہیں ہے اور ہمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کو چلانے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب دیکھنا پڑتا ہے، اگر اب بھارت کے پاکستان نہ آنے سے متعلق بیان کے بعد پاکستان نے آئی سی سی ایونٹ کے لیے بھارت نہیں آنا تو نہ آئے،کون کہہ رہا آپ میچ کھیلنے بھارت آئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے کھلاڑی پاکستان میں محفوظ نہیں ہیں تو ہم اپنی ٹیم وہاں نہیں بھیجیں گے، آپ مت کھیلو ہمارے ساتھ، پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت پر انحصار کرتا ہے جبکہ بھارت پاکستان پر نہیں کرتا۔دوران پروگرام پاکستان میں ہونے والے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ہربھجن سنگھ نے پہلے تو حامی بھری بعدازاں کہا کہ ایسا نہیں ہو گا

 

 

جس پر سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے ہربھجن سنگھ کو چیلنج دیا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں آپ ایسے ہی انکار کر کے دکھائیے گا پھر بات ہوگی جس پر ہربھجن سنگھ نے ہٹ دھرمی دکھائی اور کہا کہ آپ کا چیلنج قبول کرتا ہوں۔سابق بھارتی اسپنر کے بیان پر پروگرام کے میزبان نے کہا کہ ہربھجن بھائی اتنے بڑے بیان نہ دیں، آپ نے پہلے بھی ایک بیان دیا تھا جس پر آپ مشکل میں پھنس گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close