میرے بس میں ہوتا تو وقار یونس اور وسیم اکرم کیساتھ کمنٹری بھی نہ کروں، گوتم گھمبیر کا بھی بیان آگیا

نئی دہلی (پی این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر اور بی جے پی کے رہنما گوتم گھمبیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر باہمی سیریز نہیں ہونی چاہیئے۔یادرہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں دونوں ٹٰیمیں آمنے سامنے ہیں اور اس وقت میلبرن کے کرکٹ گرائونڈ میں مقابلہ جاری ہے ۔

پاک بھارت مقابلے سے قبل بھارتی ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گھمبیر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایشیاکپ بھارت اگر پاکستان نہیں جاتا تو بی سی سی آئی کا فیصلہ ہے، میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر باہمی سیریز ہونی چاہیئے۔گوتم گھمبیر نے کہا کہ جب بارڈر پر ہمارے فوجی مارے جارہے ہوں تو ہم کیسے میچ کھیل سکتے ہیں، میرے جواب پر کچھ ضرور سوال اٹھائیں گے کہ آپ نے کیوں ایشیاکپ میں وقار اور وسیم اکرم کے ساتھ کمنٹری کی، جس پر انہوں نے کہا کہ میرے بس میں ہوتا تو وہ میں نہیں کرتا۔سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ غیر ملکی کوچز بھارت صرف پیسہ کمانے آتے ہیں، انکے ہماری ٹیم کیلئے کوئی جذبات نہیں ہوتے۔ مجھے خوشی ہے کہ انیل کمبلے، راہول ڈریوڈ اور روی شاستری جیسے کرکٹرز ہماری ٹیم کی کوچنگ کرتے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close