میلبرن(پی این آئی)قومی ٹیم کے کھلاڑی افتخار احمدنے کہا ہے کہ میری پرفارمنس اتنی بری نہیں جتنی مجھ پر لوگ انگلی اٹھاتے ہیں،جو لوگ منفی بات کرتے ہیں تو میں اس میں سے مثبت نکالتا ہوں،ہر میچ میں سو فیصد دوں، مجھے معلوم نہیں تھا کہ میں آسٹریلیا میں 4 چھکے لگانے والا پہلا پاکستانی بیٹر بنا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ ٹف ہی ہوتا ہے، یہ ہی اس کی خوبصورتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ہماری جانب سے کوئی کمی رہی، بھارت کو اچھا مومنٹیم مل گیا تھا، ویرات کوہلی کو کریڈیٹ دینا ہوگا،وہ زبردست کھیلا۔افتخار احمد کاکہنا تھا کہ نواز ہمارا پرفارمر ہے، اس نے ہر جگہ پرفارم کرکے میچ جتوائے ہیں،ایک میچ برا ہوگیا تو اس سے فرق نہیں پڑتا، ہمیں پلیئرز کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں