میچ کا نقشہ کس نے بدلا؟ کپتان بابراعظم نے شکست کی وجہ بتا دی

سڈنی(پی این آئی)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ یہ ایک سخت میچ تھا ،ہم نے شروعات میں اچھی باولنگ کی لیکن پھر جس طرح ہردیک پانڈیا اور ویرات کوہلی نے پارٹنر شپ لگائی ، میچ کی جیت کا سہرا ان کے سر جاتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں کھلاڑیوں نے میچ کا نقشہ تبدیل کردیا ۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اوپننگ بیٹنگ کے حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ نیا گیند سوئنگ ہو رہا تھا جسے کھیلنا آسان نہیں تھا ،گیند بازی کے دوران ہمارے پاس جیتنے کا موقع تھا ، اس موقع پر لڑکوں کو کہہ رہا تھا کہ اپنے آپ پر بھروسہ رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ جب بھارتی بلے بازوں کی پارٹنر شپ لگی تو ہمیں وکٹ چاہیے تھی جس کی وجہ سے نواز کا اوور آخر میں رکھا ۔اس میچ میں بہت کچھ مثبت بھی ہوا ، جس طرح افتخار اور شان مسعود نے بلے بازی کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close