میلبرن(پی این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جسے بھارت نے آخری گیند پر اپنے نام کرلیا۔ اس میچ میں امپائروں کی جانب سے لیے گئے بعض فیصلوں پر پاکستانی مداح ناراض دیکھائی دے رہے ہیں لیکن اب آسٹریلوی ٹیم کے سابق مایہ ناز کرکٹر بریڈ ہوگ نے بھی اپنے تحفظات کااظہار کردیا ہے ۔ ٹوئٹر پر انہوں نے ویرات کوہلی کی بیٹنگ کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی۔
یہ تصویر اس موقع کی ہے جب ویرات کوہلی نے آخری اوور کی تیسری گیند پر چھکا مارا اور پھر امپائر سے مطالبہ کیا کہ یہ نو بال ہے کیونکہ گیند زمین پر ٹھپہ کھانے کے بجائے اس کے بلے سے براہ راست گا ۔فیلڈ امپائر نے اس گیند کو اوور ہائٹ کی وجہ سے نو بال قرار دے دیا جس پر بابر اعظم نے بھی امپائر سے بات کی لیکن تب وہ اپنا فیصلہ سنا چکے تھے ۔اس بارے میں بریڈ ہوگ نے سوال اٹھا یا کہ اس نو بال پر ریویو(نظر ثانی)کیوں نہیں لیا گیا ۔ اس نا بال سے اگلی گیند(فری ہٹ) پر ویرات کوہلی کلین بولڈ ہو گئے گیند وکٹوں سے لگ کر تھرڈ مین کی طرف گئی اور بھارتی بلے بازوں نے تین رنزلے لیے ۔ اس پر بریڈ ہوگ نے دوسرا سوال اٹھا یا کہ جب ویرات کوہلی فری ہٹ پر آوٹ ہوئے تو اس گیند کو ڈیڈ بال کیوں قرار نہیں دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں