پاک بھارت ٹی ٹونٹی ٹاکرا، آج کون جیتے گا؟ پاکستان، بھارت، یا موسم؟

میلبورن (پی این آئی) آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلے جانے والے ٹی20 کے عالمی مقابلے میں سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والا میچ آج کھیلا جا رہا ہے جہاں کرکٹ کی دنیا کے دو روایتی حریف ٹیمیں پاکستان اور بھارت اج مد مقابل ہوں گی۔

ٹی ٹونٹی کرکٹ کے اس میچ کے دوران بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دنیا بھر میں کرکٹ شائقین جس میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں وہ بارش سے مکمل طور پر متاثر یا محدود ہو سکتا ہے۔ لیکن موسم کب تبدیل ہو جائے اس بارے میں کچھ واضح طور پر نہیں کہا جا سکتا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close