آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، اتوار کو پاک بھارت ٹاکرے کے روز بارش کے امکانات بڑھ گئے ہیں

یو اے ای آئی (پی این آئی) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اتوار کو پاک بھارت ٹاکرے کے روز بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے سامنے آنے والی خبروں نے سرحد کے دونوں جانب سمیت دنیا بھر میں شائقین کرکٹ کو مایوس کرنا شروع کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ میلبرن میں شیڈول ہے جبکہ اسی دن یہاں محکمہ موسمیات نے شدید بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ بارش سے متاثر ہوسکتا ہےجبکہ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کا ٹریننگ سیشن بھی شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close