انجری کے بعد شاہین شاہ آفریدی متاثر کن نہیں رہے، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

نئی دہلی (پی این آئی )بھارتی کوچ سنجے بانگر کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اب اتنے متاثر کن نہیں رہے جتنے انجری سے پہلے تھے، انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کہ شاہین کی واپسی اتنی اچھی نہیں ہوئی جتنی کہ شامی کی تھی۔ انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے وارم اپ میچ میں شکست کے بعد بھارتی کوچ سنجے بانگر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف شاہین نے ایک بھی گیند ان سوئنگ نہیں کی۔

 

 

ان کی ہر گیند بلے باز سے دور ہورہی تھی جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کریز پر اپنی پوزیشن کے حوالے سے پر اعتماد نہیں ہیں۔بھارتی کوچ کا کہنا تھا کہ شاہین کی یہ صورتحال بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے لیے اچھا سائن نہیں ہے، شاہین نے اپنی گیند پھینکنے کی تکنیک بھی تبدیلی کی ہے اور اگر شاہین نے اس موقع پر یہ تبدیلی کی ہے تو یہ پاکستان کے لیے ایک اچھا سائن نہیں ہے کیوں کہ سیدھے ہاتھ کے بلے بازوں کے لیے گیند سوئنگ نہیں ہورہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close