کبھی پشاور آئو نا، محمد رضوان نے مداح کو پیشکش کی تو مداح نے کیا کہا؟

برسبین (پی این آئی) آسٹریلیا میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو پریکٹس سیشن کے دوران گراؤنڈ کے باہر موجود مداح نے بولنگ کرانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر رضوان نے انہیں پشاور آ کر بولنگ کی آفر کر دی ۔تفصیلات کے مطابق نیٹ پریکٹس کے دوران محمد رضوان سے ایک مداح نے لیگ سپن کروانے کی خواہش کی جس پر رضوان نے کہا آؤٹ کرادینا پھر۔

 

 

 

بعد ازاں مداح کی جانب سے خواہش پر رضوان نے انہیں مشورہ دیا کہ پشاور آکر کروالیں جس پر مداح نے جواب دیا کہ میں بھارت سے ہوں پشاور کیسے آؤں گا؟۔ بعد ازاں مداح نے محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رضوان بہت فرینڈلی ہیں ، ورنہ اتنی اچھی گفتگو کون کرسکتا ہے، میرے پاکستان میں پسندیدہ کرکٹر رضوان ہی ہیں،وہ میری آنکھوں میں بس گئے ہیں، یاد رہے کہ آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان وارم اپ میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close