شاداب خان کو نیوزی لینڈ میں دوشیزہ نے شادی کی پیشکش کر دی

ولنگٹن(پی این آئی) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو نیوزی لینڈ میں ان کی ایک گوری مداح نے شادی کی پیشکش کر دی۔ شاداب خان نے اپنی مداح کو شادی کی پیشکش پر تو ’ہاں‘ نہ کی البتہ ایک غیرروایتی قدم اٹھاتے ہوئے اسے اپنا ’ٹراؤزر‘تحفے میں دے دیا۔شاداب خان کی اپنی اس مداح کو ٹراؤزر دینے اور اس مداح کے شاداب خان کے ساتھ اظہار محبت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

نیوزی لینڈ کی اس مداح لڑکی نے شاداب خان سے ٹراؤزر کا تحفہ ملنے کے بعد ایک انٹرویو میں کہا کہ ”مجھے شاداب خان بے حد پسند ہے، وہ بہت اچھا پلیئر ہے۔ میں اس سے بہت محبت کرتی ہوں۔ میں نے شاداب کو بتایا ہے کہ میں ان سے بہت پیار کرتی ہوں اور ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے مجھے اپنا ٹراؤزر دیا ہے۔“شاداب خان کی گوری مداح نے مزید کہا کہ ”شاداب بہت شرمیلے ہیں تاہم میں شرمیلی نہیں ہوں۔“یہ انٹرویو دیتے ہوئے مداح لڑکی نے شاداب سے ملنے والا ٹراؤزر اٹھا رکھا ہوتا ہے۔ اس ویڈیو پر کمنٹس میں پاکستانی مداح اس عجیب تحفے پر حیرت کا اظہار بھی کر رہے ہیں اور کچھ تنقید بھی کر رہے ہیں۔میاں عمر نامی ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ”پاکستانی لڑکیوں کو آٹوگراف بھی نہیں ملتے اور گوریوں کو ٹراؤزر گفٹ۔ شاداب خان! یہ کیا بات ہوئی۔“اسلام آبادین نامی ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے صارف نے شاداب خان کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ ”شاداب بھائی کیپ دے دیتے، ٹراؤزر کیوں؟“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close