قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن مزید مضبوط ہو گئی، اہم ترین کھلاڑی کی قومی ٹیم میں واپسی

لاہور(پی این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے عثمان قادر کی جگہ فخر زمان کو 15 رکنی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا،عثمان قادر بحیثیت ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی قومی اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا میں ہی رہیں گے۔عثمان قادر 25 ستمبر کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

 

 

عثمان قادر کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں ہیرلائن فریکچر کی تشخیص ہوئی تھی۔وہ 22 اکتوبر تک سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔اس سے قبل فخر زمان ان تین کھلاڑیوں میں شامل تھے جو ریزرو کرکٹر کی حیثیت سے پاکستان کے سکواڈ میں شامل تھے۔ وہ شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ ہفتے کے روز لندن سے برسبین پہنچ جائیں گے۔پاکستان کو برسبین میں انگلینڈ اور افغانستان کےخلاف بالترتیب 17 اور 19 اکتوبر کو وارم اپ میچز کھیلنے ہیں۔

close