اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان نے دنیا بھر کے کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا اور اس سال بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ محمد رضوان نے سہ فریقی سیریز کے فائنل کے دوران بھارت کے سوریا کمار یادو کو پچھاڑ دیا۔ سوریا کمار یادو نے اس سال 23 اننگز میں 801 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان نے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف جمعہ کو اپنی اننگ کا 15واں رن لے کر انڈین بیٹر کو پیچھے چھوڑا۔
اس طرح محمد رضوان نے اٹھارویں اننگ میں ہی سوریا کمار یادو کو پیچھے چھوڑ دیا۔ محمد رضوان گزشتہ برس بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر تھے۔سال 2021ء میں محمد رضوان نے 26 اننگز میں 1326 رنز بنائے تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں