شاداب خان کیلئے ضرورتِ رشتہ کا اشتہار دینا مہنگا پڑ گیا،شدید تنقید

لاہور(پی این آئی)قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کے لیے ضرورت رشتہ کا اشتہار زیر گردش ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین سخت ناراض ہیں،کچھ دن قبل شاداب خان کے ایک دوست فلک راجا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شاداب کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ضرورت رشتہ کے لیے طویل پیغام لکھا۔

 

 

 

کرکٹر کے دوست نے اسٹوری پر لکھا ‘ضرورتِ رشتہ! لڑکی کی عمر 16 سے 20 کے درمیان ہو، قد کم سے کم 5 فٹ 3 انچ، ڈاکٹر لڑکیوں کو اہمیت دی جائے گی، لڑکی کا تعلق اچھے خاندان سے ہو، باحیا، باپردہ اور بے تحاشہ خوبصورت ہو’رشتے کے اشتہار میں مزید لکھا گیا کہ ‘مجھ سے میسج پر رابطہ کریں، میں آپ کی تفصیلات شاداب خان اور اس کی فیملی تک پہنچا دوں گا’اس اشتہار کے وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے شاداب خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔صارفین نے کہا کہ لڑکی کی عمر اتنی کم بتائی ہے کہ لڑکی ڈاکٹر تو نہیں مگر ڈاکٹروں والے کھلونوں سے کھیلنے والی ضرور مل سکتی ہے،تاہم تنقید کے بعد فلک راجا نے ایک اور اسٹوری میں وضاحت پیش کرتے ہوئے معافی مانگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close