آفتاب اقبال کی تنقید پر بابراعظم کا ایسا ردِعمل کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

لاہور (پی این آئی )پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان آفتاب اقبال کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ردعمل سامنے آگیا ہے ۔

پوسٹ میچ کانفرنس کے دوران صحافی نے آفتاب اقبال سے متعلق بابر سے سوال کیا کہ صحافی آفتاب اقبال نے کہا آپ بطور کپتان اچھا نہیں چل رہے، تو یہ سب سننا کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے؟بابر نے جواب دیامجھے نہیں معلوم آپ کس کی بات کر رہے ہیں، آپ نے جس کا نام لیا میں انہیں جانتا بھی نہیں ہوں، یہ چیزیں چلتی رہتی ہیں اور پھر جب برا پرفارم کریں تب تو سب تیار رہتے ہیں۔کپتان نے کہا ہم ان چیزوں پر دھیان نہیں دیتے، کوشش ہوتی ہے جتنا ٹیم کو اعتماد دیا جاسکے ہم دیں اور اچھی طرح ٹیم چلائیں، جب بری کارکردگی ہو تو ہماری بات ہوتی ہے کہ ایسا کیوں ہوا۔یاد رہے کہ آفتاب اقبال نے اپنے شو میں کہاتھا کہ’ ’بابر اعظم اب سٹار نہیں رہا۔ کم از کم میرے لیے تو وہ سٹار نہیں۔ اس لیے نہیں کہ اس نے کیچز ڈراپ کیے،یا اس لیے نہیں کہ وہ سکور نہیں کر رہا۔

اس کے ایگو (انا) کے مسائل ہیں،وہ کڑ (جلن) رکھنے لگ گیا ہے کھلاڑیوں کے ساتھ۔ یہ کیا بات ہوئی۔ تم اپنے آپ کو بھول رہے ہوں، کہاں سے شروع کیا تم نے اور اللہ نے اتنی جلدی تمھیں وہ مقام عطا کیا۔ تمھیں تو چاہیے تھا تم اتنا ہی زمین میں دھنس جاتے۔ تم ایگو کے معاملات لے کر چل رہے ہو۔ بڑے ہی افسوس کی بات ہے۔ شرم کی بات ہے۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close