محمد رضوان اور بابراعظم کی جوڑی نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (پی این آئی) بنگلا دیش کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتان قومی ٹیم بابر اعظم اور محمد رضوان نے اہم اعزاز اپنے نام کیا ہے، دونوں بیٹسمینوں نے کامیابی سے ہدف عبور کرنے کے کامیاب تعاقب میں 1000 رنز کرنے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔محمد رضوان اور بابر اعظم دونوں نے ہدف کے تعاقب میں سب سے زیادہ 5 سنچری شراکت بنائیں اور دونوں دوسری اننگز میں اب تک 1034 رنز سکور کر چکے ہیں۔

 

 

بابر اور رضوان کے درمیان مجموعی طور پر 8 سنچری شراکت ہو چکی ہیں، رضوان اور بابر 8 سنچریوں سمیت 16 مرتبہ ففٹی پلس پارٹنرشپ کر چکے ہیں۔بھارت کے روہت شرما اور کے ایل راہول کے درمیان 15 ففٹی پلس شراکت ہو چکی ہیں ,یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کرائسٹ چرچ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میں بابر اور رضوان کے درمیان 101 رنز کی شراکت ہوئی، میچ میں رضوان نے 69 اور بابر اعظم نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں