بھارتی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے بڑا جھٹکا لگ گیا، ایک اور اہم کھلاڑی انجرڈ ہوگیا

ممبئی (پی این آئی )ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے قبل بھارتی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیاہے اور کھلاڑی انجریز کا شکارہوتے جارہے ہیں، بھارت کے ٹاپ بولر جسپریت بمراہ اور بہترین آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا تو پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہو چکے ہیں تاہم اب بھارت کا ایک اور کھلاڑی ورلڈکپ سے باہر ہو گیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل فاسٹ بولر انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر دیپک چاہل انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ شردل ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ بھارت نے ابھی جسپریت بمراہ کے متبادل کھلاڑی کے طور پر کسی نام کا اعلان نہیں کیا تاہم بمراہ کے متبادل کے طور پر 2 نام زیر غور تھے جس میں سرفہرست محمد شامی اور دوسرے نمبر پر دیپک چاہل تھے تاہم اب چاہل انجرڈ ہو کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں