بابراعظم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا، روہت شرما کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

کرائسٹ چرچ(پی این آئی)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان نے چار ممالک (جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا) ’سینا‘ میں کسی بھی ایشین کھلاڑی کی جانب سے سب سے زیادہ ففٹی پلس سکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔

 

 

نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف کھیلے گئے گزشتہ روز کے میچ میں بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 79 رنز سکور کیے جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کی 28 ویں ففٹی تھی۔سینا میں بابر اعظم اب تک 9 ففٹیز اور ایک سنچری سکور کر چکے ہیں جبکہ ان کے بعد دوسرا نمبر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ہے جنہوں نے 8 ففٹیز اور ایک سنچری سکور کر رکھی ہے۔اس فہرست میں تیسرے نمبر پر بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ہیں جنہوں نے 6 ففٹیز سکور کر رکھی ہیں جبکہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 5 ففٹیز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں