بھارتی کرکٹرعرفان پٹھان کی اہلیہ کس ملک کی شہری ہیں؟ حیران کن معلومات پہلی بار سامنے آگئیں

نئی دہلی(پی این آئی) بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کے کیریئر کے بارے میں تو کرکٹ کے مداح بخوبی جانتے ہیں تاہم ان کی نجی زندگی کے بارے میں زیادہ لوگ نہیں جانتے۔ بالخصوص ان کی اہلیہ صفا بیگ کی خوبصورتی کی تعریف تو میڈیا اور سوشل میڈیا پر کی جاتی ہے مگرصفا بیگ کے بارے میں زیادہ معلومات کسی کے پاس نہیں ہیں۔

 

 

زی نیوز نے صفا بیگ کے بارے میں کچھ ایسی ہی باتیں اپنی ایک رپورٹ میں بتائی ہیں جو ان کے مداح جاننا چاہتے ہیں۔زی نیوز کے مطابق صفا بیگ سعودی عرب کے دارالحکومت جدہ میں عزیزیہ کے علاقے میں پیدا ہوئیں اور پلی بڑھیں۔ وہ سعودی بزنس مین مرزا فیرود بیگ کی صاحبزادی ہیں۔ صفا بیگ نے انٹرنیشنل انڈین سکول جدہ میں تعلیم حاصل کی۔ صفا بیگ ماڈلنگ سے بھی وابستہ رہ چکی ہیں اور مشرق وسطیٰ کے کئی بڑے میگزینز کے سرورق پر ان کی تصاویر شائع ہو چکی ہیں۔ وہ کئی میک اپ ٹیوٹورئیل ویڈیوز میں بھی نظر آ چکی ہیں۔صفا بیگ ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ ایک بہترین نیل آرٹسٹ بھی رہی ہیں اور اب بھی اس آرٹ سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے فلکر (Flicr)پر ایک اکاؤنٹ بنا رکھا ہے جہاں وہ اپنے نیل آرٹ کی نمائش کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ صفا بیگ کچھ وقت کے لیے صحافت کے شعبے سے بھی وابستہ رہ چکی ہیں۔ وہ ایک پی آر فرم میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر تھیں جب ان کی عرفان پٹھان کے ساتھ شادی ہوئی۔صفا بیگ کی پیدائش 28فروری 1994ء میں ہوئی۔ اس لحاظ سے وہ عمر میں عرفان پٹھان سے 10سال چھوٹی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close