مجھے پہلے علم ہوتا تو کبھی عاقب جاوید کو ٹیم میں نہ کھیلنے دیتا، وسیم اکرم بھی شدید برہم

کراچی (پی این آئی ) عاقب جاوید کے بیان پر وسیم اکرم نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے علم ہوتا تو کبھی عاقب جاوید کو ٹیم میں نہ کھیلنےدیتا۔سوئنگ کے سلطان اور لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے معین خان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے وسیم اکرم سے سوال کیا کہ عاقب جاوید کہتے ہیں میں ٹیم میں تب ہی کھیل پاتا تھا جب وسیم اکرم کپتان نہ ہوں یا ٹیم میں ہی نہ ہوں۔

وسیم اکرم نے جواب دیا کہ اگر مجھے پہلے علم ہوتا تو میں اسے ٹیم میں بالکل ہی نہ کھیلنے دیتا۔وسیم اکرم نے مزید کہا کہ 20 سال ہو گئے ریٹائرڈ ہوئے ، ٹی وی پر آکر کچھ بھی بولتے رہتے ہیں، انہیں تھوڑا چپ کرائیں ، میں انکی بونگیاں سنتا رہتا ہوں ، 20 سال بعد ان باتوں کا کیا مقصد ؟، اب ا نہیں آگے بڑھنا چاہئے ، کوئی پرواہ نہیں کرتا۔پرگرام میں شریک معین خان نے کہا کہ ہو سکتا ہے کسی کی پرفارمنس خراب ہو تو اسے نکال دیا گیا ہو، میرے خیال میں آپ کسی کو ٹیم میں بغیر کارکردگی کے نہیں کھلا سکتے ۔ وسیم اکرم نے مزید کہا کہ اب نئے بچے آگئے ہیں ، ان کیلئے فکرمند ہوں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close