پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بھی انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کو مات دیدی

سلہٹ (پی این آئی ) ویمن ٹی 20ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کو 13 رنز سے شکست دے دی ہے، پاکستان کے 138رنز کے تعاقب میں روایتی حریف بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم 124 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 137رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 56اور کپتان ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف 32رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

 

 

پاکستان کے 138رنز کے تعاقب میں انڈین ٹیم 19.4اوورز میں صرف 124رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3، ندا ڈار اور سادیہ اقبال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایمن انور اور طوبہ حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین لوٹایا، واضح رہے کہ 2016کے بعد سے یہ پاکستان کی بھارت کے خلاف پہلی فتح ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close