پاکستا ن بمقابلہ انگلینڈ سیریز میں تماشائیوں نے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے

لاہور (پی این آئی) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی سات ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں تماشائیوں نے حاضری کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق کراچی اور لاہور میں کھیلے گئے میچوں کے دوران تماشائیوں کی مجموعی حاضری 97.35 فیصد رہی جو اب تک پاکستان میں کھیلی گئی کسی بھی سیریز سے زیادہ حاضری تھی۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچز 63 ہزار 45 تماشائیوں نے دیکھے جو سٹیڈیم کی مجموعی گنجائش کا 99.4 فیصد بنتا ہے. کراچی کے چار میچز دیکھنے کیلئے ایک لاکھ 26 ہزار 550 تماشائیوں نے سٹیڈیم کا رخ کیا جو گنجائش کا 95.3 فیصد تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close