کپتان بابراعظم نے فائنل میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

لاہور(پی این آئی)کپتان بابراعظم نے فائنل میچ میں شکست کی وجہ بتا دی۔۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے بڑا ٹارگٹ دیا جس کا پریشر تھااور بلے باز آوٹ ہوتے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ کے دوران ہم نے بہت سے کیچز چھوڑے۔

 

 

 

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سریز ہمارے لیے بہت اہم تھی ، اس میں بہت سی چیزیں ہمارے سامنے آئیں جس کے بارے میں بیٹھ کر بات کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ سریز میں باولنگ اچھی رہی ، حارث روف نے بہت اچھی باولنگ کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close