میچ ہارنے کے بعد وسیم اکرم نے بھی بیٹرز کو آٹے ہاتھوں لے لیا، بیٹنگ میں تکنیکی غلطی کی نشاندہی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)ڈگری تو دور کی بات پاکستانی بیٹرز کو 180 ڈگری پر تو کھیلنا چاہیے،وسیم اکرم نے جدید تقاضوں کے مطابق بیٹنگ نہ کرنے پر قومی ٹیم کے بیٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق کپتان قومی ٹیم وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ہمارے بلے باز روایتی بیٹنگ سے ہٹ کر کچھ نیا کرنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔

 

 

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جدید تقاضوں کے مطابق بیٹنگ نہ کرنے پر قومی ٹیم کے بیٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ کھلاڑیوں کو 360 ڈگری کا بھول کر کم از کم 180 ڈگری پر کھیلنے کی کوشش کرنی چاہیے۔وسیم اکرم نے پاکستانی کھلاڑیوں کی گراؤنڈ کے چاروں طرف باؤنڈریز لگانے کی اہلیت سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بین ڈکٹ سیٹ ہو جائے تو وہ بولرز کو نہیں چھوڑتا، خاص کر اسپنر کو نہیں بخشتا اور وکٹ کے چاروں طرف اسٹروکس کھیلتا ہے لیکن ہماری ٹیم میں کوئی ایک بھی بیٹر ایسی ورائٹی نہیں رکھتا یہاں تک کہ ہمارے بلے باز روایتی بیٹنگ سے ہٹ کر کچھ نیا کرنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ 360 ڈگری پر کھیلنے سے متعلق پوچھنا تو بہت دور کی بات ہے ہمارے کھلاڑیوں کو 180 ڈگری پر تو کھیلنا چاہیے، اگر آپ پریکٹس کرتے ہیں تو آپ یہ کر سکتے ہیں، اگر آپ پریکٹس کرتے ہیں تو پھر میچ میں اس پر عمل ہوتا کیوں نظر نہیں آتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close