انگلینڈ کیخلاف فائنل میچ کھیلتے ہی قومی ٹیم رات کو کہاں روانہ ہوجائیگی؟ پتہ چل گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کل روانہ ہوگی۔قومی ٹیم کل رات انگلینڈ کے خلاف میچ کے فوری بعد نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوگی اور براستہ دبئی سے سڈنی جائے گی۔ پاکستان ٹیم سڈنی سے آکلینڈ اور پھر کرائسٹ چرچ پہنچے گی۔قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز میں حصہ لے گی جبکہ سہ فریقی سیریز میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش شامل ہیں۔

 

 

پاکستان ٹیم سہ فریقی سیریز میں پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی جبکہ سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔قومی کرکٹ ٹیم 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی جہاں 17 اور 19 اکتوبر کو پریکٹس میچز کھیلے گی۔دوسری جانب انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی گروپس کی شکل میں پاکستان سے روانہ ہوں گے، ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ کھلاڑی پاکستان سے آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close