بلے باز حیدر علی سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) انگلینڈ کیخلاف میچ کے بعد حیدر علی کی طبیعت بگڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف لاہور میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں شرکت کرنے والے قومی ٹیم کے بلے باز حیدر علی کی صحت کے حوالے سے تشویش ناک اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

 

 

بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف میچ کے بعد طبیعت ناساز ہونے پر قومی ٹیم کے بلے باز حیدر علی کو لاہور کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں آج رات ڈاکٹرز ان کی نگرانی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close