لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین تین ہزار رنز کا ویرات کوہلی ریکارڈ برابر کرلیا۔بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی ٹونٹی میچ میں کیریئر کی 81 ویں اننگ میں تین ہزار رنز مکمل کیے۔ انہوں نے اننگز کا 52 واں رنز لے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ اس سے قبل کے ویرات کوہلی نے بھی 81 اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کیے تھے۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تین ہزار رنز کرنے والے پانچویں بیٹر ہیں، ان سے قبل کوہلی، روہت شرما، مارٹن گپٹل اور پال سٹرلنگ بھی تین ہزار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رنز اسکور کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ بابر نے مختصر ترین وقت میں تین ہزار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رنز کا سنگ میل عبور کیا۔انہوں نے چھ سال 24 دن میں تین ہزار رنز مکمل کیے جبکہ ویرات کوہلی نے دس سال 275 دن میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ مارٹن گپٹل نے 12 سال، روہت شرما نے 14 سال اور پال سٹرلنگ نے ڈبیو کے 13 سال بعد یہ سنگ میل عبور کیا۔ بابر اعظم تین ہزار T20I رنز کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں