دوران میچ امپائر علیم ڈار کو گیند لگ گئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ کی پہلی اننگز کے دوران امپائر علیم ڈار کو گیند لگ گئی۔ علیم ڈار لیگ پر امپائرنگ کا فریضہ سرانجام دے رہے تھے، اسی دوران پاکستانی بلے باز حیدر علی نے ایک شاٹ کھیلی تو گیند تیزی کے ساتھ علیم ڈار کی طرف گئی اور انہیں سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔

 

 

علیم ڈار نے اپنے تئیں گیند سے بچنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوپائے اور گیند ان کی ٹانگ سے “جاٹکرائی۔” اگرچہ گیند کی رفتار اتنی زیادہ نہیں تھی لیکن علیم ڈار کافی دیر تک اپنی ٹانگ سہلاتے رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close