بابراعظم کی ففٹی، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے کتنا ہدف دیدیا؟

لاہور (پی این آئی) پاکستان نے چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔بابر اعظم نے اس میچ میں اپنے کریئر کی 27 ویں نصف سنچری سکور کی اور تیز ترین تین ہزار رنز مکمل کرنے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

 

 

 

انہوں نے یہ کارنامہ 81 اننگز میں سرانجام دیا ہے۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدائی طور پر درست ثابت ہوا کیونکہ پاکستانی بلے باز ایک کے بعد وکٹیں گنواتے رہے۔ دوسرے اینڈ پر کپتان بابر اعظم آخر تک ڈٹ کر کھڑے رہے اور 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ محمد رضوان کی جگہ ٹیم میں آنے والے محمد حارث اپنے ڈیبیو میچ میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور صرف سات رنز ہی بنا پائے۔ شان مسعود کوئی رن سکور نہ کرسکے جب کہ حیدر علی صرف 18 رنز بنا پائے۔ افتخار احمد 31 اور آصف علی نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میچ کی آخری گیند پر محمد نواز نے 12 رنز پر اپنی وکٹ گنوائی۔انگلینڈ کی طرف سے ڈیوڈ ولی اور سیم کرم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سیریز کے چار میچز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا چکے ہیں جب کہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں یہ دوسرا میچ ہے۔ پاکستان کو سات میچوں کی سیریز میں تین ، دو کی برتری حاصل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں