ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے عین قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم ترین کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر

نئی دہلی(پی این آئی)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے عین قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم ترین کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر۔۔۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر جسپریت بمراہ انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈ یا کی رپورٹ کے مطابق بمراہ کمر میں درد کی شکایت کر رہے تھے جس کے باعث انہیں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان گزشتہ روز کھیلے جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھلایا گیا۔

 

 

 

بعدازاں پریکٹس سیشن کے دوران بمراہ نے پھر سخت درد کی شکایت کی جس کے بعد ان کی ٹریننگ روک دی گئی لیکن انجری کے باعث ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ فاسٹ بولر کو 4 سے 6 ماہ آرام کروایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close