انگلینڈ کے دانت کھٹے کرنے والی ٹیم میں بھی شعیب اختر نے خامی ڈھونڈ لی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم کی جیت کے باوجود ٹیم میں ایک خامی ڈھونڈ لی۔ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیم نے اچھے طریقے سے ہدف کا دفاع کیا، ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے آخری اوور اچھا کرایا۔ پاکستان ٹیم اچھی جارہی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف جیتنے والی ٹیم کی تعریف کے ساتھ ساتھ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹیم کی خامی پر بھی نشاندہی کی۔

شعیب اختر نے لکھا ہے کہ پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر کو دیکھنے کی ضرورت ہے جس کی کارکردگی مسلسل پریشان کن ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین ایک مربتہ پھر خاص کارکردگی نہ دکھا سکے تھے…

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close