انجری کا شکار محمد رضوان اگلا میچ کھیلیں گے یا نہیں؟ مداحوں کیلئے اہم خبر

لاہور(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹارگٹ سے متعلق اندازوں پر مبنی سوال کا انوکھا جواب دے دیا ۔ میچ کے بعد محمد رضوان سے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان نے 10سے15کم سکور کا ہدف دیا تھا ؟ اس پر محمد رضوان نے جواب دیتے ہوئے اگر ہم میچ ہار جاتے تو اس طرح کی باتیں ہوتیں کہ ہم اتنے رن شارٹ تھے ، ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا ، اس پچ پر یہ ایک اچھا ٹوٹل تھا ۔

 

 

 

محمد رضوان نے کہا کہ باولنگ نے میچ پکڑا ،باولرز نے اپنی جگہ پر باولنگ کی اور انگلش بلے بازوں کو سکور کرنے کا موقع نہ ملا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پارٹنر شپ نہ لگے تو پھر چیزیں بہت مشکل ہو جاتی ہیں ۔اپنی انجری سے متعلق انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی انجری نہیں ہے ایک دن آئسنگ کروں گا تو اگلے میچ تک ٹھیک ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close