ایک اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی

اسلام آباد(پی این آئی)7 میچز پر مشتمل سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے د شکست دے کر سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی۔پاکستان کے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹرز 7 وکٹوں پر 140 رنز بناسکے،کپتان معین علی 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

 

 

انگلش ٹیم میں 4 جبکہ پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں،گرین شرٹس کی جانب سے آل راؤنڈر عامر جمال انٹرنیشنل ڈیبیو کررہے ہیں، اس کے علاوہ نائب کپتان شاداب خان اور حیدر علی کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے۔عثمان قادر،خوشدل شاہ اور فاسٹ بولر محمد حسنین کو آج آرام دیا گیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا آغاز اتنا اچھا نہ رہا، کپتان بابر اعظم 12 گیندوں پر 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، قومی ٹیم کو دوسرا نقصان 42 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا، شان مسعود 7 رنز بناکر پویلین لوٹے۔پاکستان کا مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام ہوا، حیدر علی 4، افتخار احمد 15، آصف علی 5 اور محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ شاداب خان 7 اور عامر 10 رنز بناسکے، مسلسل وکٹیں گرنے کے باوجود رضوان نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی لیکن وہ بھی 63 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ حارث رؤف 8 رنز بناسکے۔یوں پوری ٹیم 19 اوورز میں ڈھیر ہوگئی۔

 

 

انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 3 اور سام کُرن اور ڈیوڈ ولی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 4 میچز کراچی میں کھیلے گئے جبکہ بقیہ میچز اب لاہور میں ہوں گے۔سیریز 2-2 سے برابر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں