محمد رضوان کی ففٹی کے باوجود پاکستان انگلینڈ کو بڑا ہدف دینے میں ناکام

لاہور(پی این آئی)پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے146 رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان کی پوری ٹیم19 اوورز میں145 رنز پر آؤٹ ہوگئی، محمد رضوان 46 گینوں پر 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا آغاز اتنا اچھا نہ رہا۔

 

 

کپتان بابر اعظم 12 گیندوں پر 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، قومی ٹیم کو دوسرا نقصان 42 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا، شان مسعود 7 رنز بناکر پویلین لوٹے۔پاکستان کا مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام ہوا، حیدر علی 4، افتخار احمد 15، آصف علی 5 اور محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ شاداب خان 7 اور عامر 10 رنز بناسکے، مسلسل وکٹیں گرنے کے باوجود رضوان نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور 63 رنز کی اننگز کھیلی۔7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 4 میچز کراچی میں کھیلے گئے جبکہ بقیہ میچز اب لاہور میں ہوں گے۔سیریز 2-2 سے برابر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں