انگلینڈ کیخلاف پانچواں ٹی ٹونٹی میچ ، قومی ٹیم میں اہم ترین تبدیلی ، آل رائونڈر کھلاڑی کو شامل کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی )انگلینڈ کے خلاف آج پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں نیا آل راؤنڈر شامل کیا گیا ہے ، قومی ٹیم کی جانب سے عامر جمال آج انٹرنیشنل ڈیبیو کریں گے۔عامر جمال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 98 ویں کھلاڑی ہوں گے، عامر جمال کا کہنا تھا کہ خوشی ہے آج پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہوں کیونکہ ملک کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے، وسیم اکرم کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے عامر جمال کا کہنا تھا کہ ان جذبات کا الفاظ میں اظہار کرنا ممکن نہیں ہے،

قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کا پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا، میچ کے لیے فاسٹ بولر نسیم شاہ دستیاب نہیں ہیں، وہ وائرل انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ رات سپتال داخل ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close