فخرزمان اور شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں؟ شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی

لندن(پی این آئی ) قومی ٹیم پاکستان کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان اور پاکستانی باولر شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا قومی ٹیم کا حصہ بننے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایشاء کب کے دوران انجرڈ ہونے والے پاکستانی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان آئی سی سی ٹی ٹونٹی کے لیے 15 اکتوبر کو برسبین میں قومی ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔۔

 

 

جبکہ عمر رشید بدھ کو لندن میں روانہ ہوں گے۔ عمر رشید چیمہ انجرڈ ہونے والے کھلاڑیوں کا لندن میں جاری ری ہیپ کا معائنہ کریں گے۔اور پھر تینوں 15 اکتوبر کو پاکستان کرکٹ ٹیم اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی انجری کی وجہ سے لندن میں اپنا علاج معالجہ کرا رہے تھے جب کے ڈاکٹرز کا ایک پینل ان کی نگرانی کر رہا تھا۔واضح رہے کہ سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ایک نجی ٹی وی پر یہ کہا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی اپنے ٹکٹ سے لندن گئے ہیں اور اپنے ہی خرچے پر رہ رہے ہیں۔ جبکہ پی سی بی ترجمان نے کہا تھا کہ کھلاڑیوں کے ری ہیپ اور علاج کا انتظام پی سی بی کرتا ہے۔شاہین شاہ آفریدی فٹنس کی طرف گامزن ہیں امید ہے کہ ورلڈ کپ تک ان کی فٹنس مزید بہتر ہو جائے گی۔ ایشاء کب میں پاکستان کے باولر شاہین شاہ کو انجری ہونے کی وجہ سے عدم موجودگی میں انکی جگہ محمد حسنین کو قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔محمد حسنین نے ایشیاء کپ میں بہترین کاردکردگی کا مظاہرہ کیا تھا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close