دورہ انگلینڈ کے دوران بھارتی خاتون کرکٹرتانیہ بھاٹیہ کے کمرے سے لاکھوں کی چوری ہوگئی

لندن(پی این آئی)بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر تانیہ بھاٹیہ کا انگلینڈ کے دورے پر کمرے سے سامان چوری ہوگیا۔بھارتی ویمن ٹیم نے حال ہی میں انگلینڈ کا دورہ کیا جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز کی سیریز 10 سے 24 ستمبر تک کھیلی گئی۔بھارتی اسکواڈ میں شامل وکٹ کیپر تانیہ بھاٹیہ نے دورے کے دوران ہوٹل کے کمرے سے اپنا سامان چوری ہونے کی شکایت کی ہے۔

 

 

اپنی ٹوئٹ میں خاتون کرکٹر کا کہنا تھاکہ دورے کے دوران لندن میں ہوٹل کے کمرے میں کوئی داخل ہوا اورمیرا بیگ، نقدی، زیورات اور گھڑیوں سمیت دیگر سامان لے اڑا۔ انہوں نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکیورٹی کی ناکامی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی تحقیقات کرکے معاملہ حل کرلیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close