نمبر ون ٹی ٹونٹی بیٹرمحمد رضوان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی سست ترین اننگز کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور (پی این آئی) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 88 یا اس سے زیادہ بڑی اننگز کھیلنے والے بلے بازوں میں سست ترین اننگز کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔

 

 

30 سالہ محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف گزشتہ چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں انتہائی سست رفتار بلے بازی کرتے ہوئے 67 گیندوں پر 131.34 کے سٹرائیک اور 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 88 رنز سکور کیے جو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 88 یا اس سے زیادہ رنز بنانے والے 206 بلے بازوں میں سست ترین اننگز ہے ۔اس سے قبل سابق ویسٹ انڈین بلے باز مارلن سیمیولز نے 2017ء میں افغانستان کیخلاف 66 گیندوں پر ناٹ آئوٹ 89 رنز 134.84 کے سٹرائیک ریٹ اور 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے سکور کیے تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close