پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹی ٹونٹی میچ، سٹیڈیم سے بڑی گرفتاری ہو گئی

لاہور (پی این آئی ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹی ٹونٹی کے آغاز سے قبل نیشنل سٹیڈیم کے باہر جعلی ٹکٹس فروخت کرنے اور خریدنے والے 11 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان نیشل سٹیڈیم کراچی میں سیریز کا چوتھا ٹی ٹونٹی میچ اتوار کے روز شیڈول تھا جس کی وجہ سے ٹکٹس کی زیادہ مانگ تھی۔

جعلی ٹکٹس لیے شائقین گیٹ پر پہنچے تو انتظامیہ کے چیک کرنے پر ٹکٹس جعلی نکلے جس پر انہیں گراؤنڈ میں داخل ہونے نہیں دیا گیا اور وہاں موجود پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ عزیز بھٹی تھانے کے مطابق جعلی ٹکٹس خریدنے والے 10 جبکہ فروخت کرنے والے سدیس رضا نامی شخص کو بھی گرفتار کیا گیا اور ملزم کے قبضے سے جعلی ٹکٹس بھی برآمد کیے گئے۔ پولیس نے ابتدائی تحیقات کے بعد جعلی ٹکٹس خریدے والے 10 افراد کو رہا کردیا جبکہ فروخت کرنے والے شخص کے خلاف پولیس مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close