بابراور رضوان کو ٹیم سے نکال دینا چاہئے، شاہین آفریدی کا قومی ٹیم کی جیت پر حیران کن ردِعمل

کراچی (پی این آئی ) شاہین آفریدی نے ناقدین پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان اور رضوان کو ٹیم سے نکالو۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کی شاندار فتح اور بابر اعظم اور محمد رضوان کی تاریخی بلے باز پر دلچسپ ردعمل دیا ہے۔

 

 

گزشتہ دنوں ناقدین کی بے جا تنقید کی زد میں رہنے والے اوپننگ بلے بازوں کے ناقدین پر شاہین آفریدی نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹیم سے نکالو، یہ خود غرض کھلاڑی ہیں، اچھا کھیلتے تو 15 ویں اوور میں میچ ختم ہو جاتا لیکن میچ کو آخری اوور تک لے گئے۔شاہین نے مزید طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ ایک مہم شروع کی جائے؟۔اپنی ٹوئٹ کے آخر میں شاہین شاہ آفریدی نے لکھا کہ انہیں اس شاندار پاکستانی ٹیم پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے، دونوں بلے باز ہدف کے تعاقب میں ڈبل سینچری شراکت داری قائم کرنے والی دنیا کی پہلی اوپننگ جوڑی بن گئی۔جبکہ محمد رضوان اور بابر اعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز کی سب سے کامیاب جوڑی بھی بن گئے۔ پاکستانی پیئر نے بھارت کے شیکھر دھون اور روہت شرما کی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا، بھارتی جوڑی نے 52 اننگز میں 1743 رنز بنائے تھے تاہم بابر اور رضوان نے 36 شراکتوں میں بھارتی جوڑی سے زیادہ رنز بنالیے ہیں۔

 

 

محمد رضوان اور بابر اعظم کے درمیان اوسط پارٹنرشپ سکور 52 سے زائد ہے اوران دونوں کی جوڑی بطور پارٹنرز 1800 رنز جوڑنے والی پہلی جوڑی بھی بن گئی۔ یاد رہے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے ڈبل سنچری پارٹنر شپ بنا کر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں