بابراعظم نے سنچری سکور کرنے کے پیچھے وجہ بھی بتا دی

کراچی(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ مجھے خود پر یقین تھا جس کی وجہ سے بڑا سکور کرنے میں مدد ملی ۔میچ کے بعد گفتگو کر تےہوئے انہوں نے کہا کہ چیزیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں لیکن یقین تھا کہ سکور کروں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ساتھ کھیلنے والے کھلاڑیوں نے بھی بہت سپورٹ کیا۔

 

 

بابر اعظم نے کہا کہ میچ کے دوران رضوان سے یہ ہی بات چیت ہو رہی تھی کہ ہم اپنے پلان کے مطابق کھیلیں گے ،رضوان نے بہت اچھی بلے بازی کی ۔ بابر اعظم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران 8000 ٹی ٹونٹی رنز مکمل کر لیے۔ بابر 218 اننگز میں اس سنگ میل کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، وہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل (213) کے بعد دوسرے تیز ترین بلے باز بن گئے۔انہوں نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا جنہوں نے 243 اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا تھا ۔ایرون فنچ نے 254 اننگز کھیل کر 8 ہزار ٹی ٹونٹی رنز مکمل کیے تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں