کپتان بابراعظم نے لیجنڈ انضمام الحق سے بھی بڑا اعزاز چھین لیا

اسلام آباد(پی این آئی)انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار سنچری اسکور کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق کپتان انضمام الحق سے اہم اعزاز چھین لیا۔7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کا 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف آخری اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔بابر اعظم 110 اور رضوان 88 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

 

 

بابر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو سنچریاں بنانیوالے پہلے پاکستانی بنے۔اس سے قبل انہوں نے جنوبی افریقا کیخلاف 122 رنز کی اننگز 2021 میں کھیلی تھی۔اس کے علاوہ بابر پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل سنچریاں بنانے والے کپتان بھی بن گئے، بحیثیت کپتان ان کی تینوں فارمیٹ کی سنچریوں کی تعداد 10 ہے جبکہ انضمام الحق 9 سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں