دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے پہاڑ جیسا ہدف دیدیا

کراچی (پی این آئی)دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے کپتان بابر اعظم کی سوچ سے بھی بڑا ہدف دے دیا ۔انگلینڈ نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 199رنز بنائے۔برطانوی کپتان معین علی نے 23گیندوں پر55رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔کراچی سٹیڈیم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

اس موقع پر کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ 150سے 160کے درمیان سکور کا ہدف آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے تاہم برطانوی بلے بازوں نے کمال بیٹنگ کرتے ہوئے 200رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کے خلاف انگلینڈ کا آغاز اچھا رہا، دنوں اوپنرز کے درمیان 42 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر ایلکس ہیلز 21 گیندوں پر 26 رنز بناکر دھانی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔انگلینڈ کو دوسرا نقصان 42 کے مجموعی اسکور پر ہی اٹھانا پڑا، ڈیوڈ ملان پہلی کی گیند پر دھانی کی گیند پر بولڈ ہے۔پاکستان کو تیسری کامیابی فل سالٹ کی صورت میں ملی، وہ 27 گیندوں پر 30 رنز بناکر پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ بین ڈکٹ 43 اور ہیری بروک 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close