پاکستان انگلینڈ، دوسرا ٹی ٹونٹی، قیدی لے جانے والی گاڑیاں اسٹیڈیم کے باہر پہنچ گئیں

کراچی (پی این آئی) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ سے قبل قیدیوں کو لے جانے والی 5 گاڑیوں کو نیشنل اسٹیڈیم طلب کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے ذرائع کے مطابق کرکٹ میچ کے دوران ممکنہ طور پر ہلڑ بازی، دخل اندازی یا بدمزگی پیدا کرنے والے شائقین کو سلاخوں کے پیچھے میچ دکھانے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بغیر ٹکٹ نیشنل اسٹیڈیم تک پہنچنے والے شائقین کو بھی میچ ختم ہونے کے وقت تک جیل کی گاڑی میں قید رکھا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے اندر انکلوژر میں امن و امان کا مسئلہ بنانے والوں کو بھی جیل کی گاڑیوں میں قید کر لیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close