انگلینڈ کیخلاف بابراعظم اور محمد رضوان نہیں بلکہ کون اوپننگ کرے گا؟ شائقین کیلئے بڑی خبر

لاہور (پی این آئی ) پاکستانی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اوپننگ بیٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک ٹویٹر اسپیس میں سپورٹس تجزیہ کار اور میزبان حیدر اظہر نے شیئر کیا کہ چونکہ رضوان سے کچھ گیمز کے لیے آرام کی امید ہے، اس لیے پاکستان کو ایک اور اوپننگ جوڑی کے ساتھ جانا پڑے گا۔

 

 

کرکٹ تجزیہ کار نے کہا کہ جہاں تک میں نے کچھ لوگوں سے بات کی ہے بابر اور رضوان انگلینڈ کے خلاف پاکستان کیلئے اوپننگ نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ممکنہ طور پر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے آگے بڑھتے ہوئے اس سیریز میں ایک نئی اوپننگ جوڑی کو آزمائے گا۔ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ میں اوپنر شان مسعود، حیدر علی اور محمد حارث کو شامل کیا ہے۔انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک سات ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لیے پاکستان واپس آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close