انضمام الحق نے پاکستان کی سری لنکا سے شکست کی اصل وجہ بتا دی

لاہور (پی این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی شکست کی بڑی وجہ مڈل آرڈر بیٹسمین کا پرفارم نہ کرنا ہے ۔نجی ٹی وی” پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کی ایک وجہ تجربہ کار باؤلنگ نہ ہونا بھی ہے۔

 

 

شروع میں لڑکوں نے بہت اچھی باؤلنگ کی لیکن وہ پریشر کو ہینڈل نہ کر سکے اور مومینٹم برقرار نہ رکھ سکے جس سے ٹارگٹ 171 رنز تک پہنچا۔واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے 5کھلاڑی 58 رنز پر آؤٹ کر دیئے تھے لیکن اس کے بعد سری لنکن مڈل آرڈر بیٹسمین راجا پکسے نے 45 گیندوں پر 71 رنز بنائے اور ٹیم کے مجموعے کو نہ صرف 170 تک لے گئے بلکہ ناٹ آؤٹ بھی رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close