چیمپئن بننا سری لنکا کا حق تھا، فائنل ہارنے کے بعد محمد رضوان کا ردِ عمل

دبئی (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بھی ٹیم ٹاس کے بارے میں سوچتی ہے تو وہ چیمپئن ٹیم نہیں ہے، سری لنکا نے چیمپئن کی طرح کھیلا ، انہوں نے ٹاس کے بارے میں نہیں سوچا اور ہماری غلطیوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

 

 

چیمپئن بننا ان کا حق تھا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران سری لنکا کے 67 پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے، اس کے بعد ہم نے غلطیاں کیں، ہم انسان ہیں، ہم بھی پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلے ہیں لیکن فائنل میں مومینٹم ختم ہوگیا۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جس ٹیم کا مومینٹم اچھا ہوتا ہے اس کو فائدہ ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close