اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد نسیم شاہ کے بھائی نے کیا سوال کیا؟ دلچسپ انکشاف

لاہور (پی این آئی) پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کیساتھ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے بڑے بھائی کی طرف سے اس بارے سوال کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے ۔جیو نیوز کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں نسیم شاہ کے بھائی عبید شاہ کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے کہ جس طرح افغان بولر نے آصف علی سے بدتمیزی کی اس کے بعد نسیم نے غصے میں چھکے مارے۔

 

اگرچہ میں نے وہ بات نہیں سنی لیکن نسیم نے بتایا تھا کہ جب میچ میں کراؤڈ زیادہ تو ہم کیپر سے بات کرنے کے لیے بھی زور سے بات کرتے ہیں کیونکہ بات سمجھ نہیں آتی۔بھارتی ماڈل گرل اروشی روٹیلا کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر عبید شاہ کا کہنا تھا کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد بڑے بھائی نے نسیم سے پوچھا یہ کیا چل رہا ہے؟ جس پر انھوں نے بتایا کہ مجھے نہیں پتا جب ہوٹل پہنچا تو مجھے تب پتہ چلا، اس کے علاوہ مجھے کچھ نہیں پتا، ایسا کوئی سین نہیں ہے۔عبید شاہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خلاف گھر میں سب ایک ساتھ میچ دیکھ رہے تھے اور سب دکھی تھے کہ پاکستان میچ ہار رہا ہے لیکن مجھے یقین تھا نسیم کر دکھائے گا اور اس نے کر دکھایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close