بیٹنگ یا فیلڈنگ؟ پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیصلہ سنا دیا

دبئی(پی این آئی)متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔بات کریں ایشیا کپ فائنل تک پہنچنے والی ٹیموں کی تو سری لنکا کی ٹیم 11ویں مرتبہ ایشیا کپ کا فائنل کھیل رہی ہے جبکہ قومی ٹیم کو پانچویں مرتبہ فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

 

 

ایشیا کپ کے فاتحین کی بات کریں تو پاکستان ٹیم اب تک صرف 2 مرتبہ جبکہ سری لنکا کی ٹیم 5 مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرچکی ہے ۔گرین شرٹس دس سال سے یہ ٹائٹل جیتنے کے منتظر ہیں جبکہ سری لنکا نے بھی آخری بار 2014 میں ایشیا کپ جیتا تھا۔ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میچ سے قبل خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی تاہم پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ فائنل میں جیت کے نئے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close