لاہور (پی این آئی) پاکستان کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ایشیا کپ 2022ء میں چھوٹی بیٹی کے بھارتی پرچم لہرانے کی تصدیق کر دی۔ سابق کپتان کی بیٹی کو 4 ستمبر کے روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارتی پرچم لہراتے ہوئے دیکھا گیا تھا، اس مقابلے میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دی تھی۔
اس حوالےسے اب شاہد آفریدی کا بیان سامنے آیا ہے، ایک انٹرویو کے دوران انٹرویو جب شاہد آفریدی سے ان کی چھوٹی بیٹی کے بھارتی پرچم لہرانے کے بارے میں پوچھا گیا تو لالہ نے ہنستے ہوئے اس بات کی تصدیق کی اور بتایاکہ اسٹیڈیم میں پاکستان کے جھنڈے دستیاب نہیں تھے، اس لیے ان کی بیٹی نے بھارت کا جھنڈا لیا اور اسے لہرانا شروع کردیا۔شاہد آفریدی کے مطابق ان کی اہلیہ نے انہیں بتایا کہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی تماشائیوں کا ہجوم صرف 10 فیصد تھا جبکہ اہلیہ لائیو کرکٹ دیکھنے کے لیے وہاں موجود تھیں۔انہوں نے کہا کہ چھوٹی بیٹی کی بھارتی پرچم لہرانے کی ویڈیو موصول ہوئی لیکن تذبذب کا شکار تھا کہ اسے شیئر کرنا چاہیے یا نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں